ڈاکٹراشفاق منیر انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈریجن کے صدر منتخب
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)ڈاکٹراشفاق منیر انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈریجن کے صدر منتخب کرلے گئے،جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے مشاورت کے بعد دیرلویر سے تعلق ر کھنے والے ڈاکٹر اشفاق منیر کو ملاکنڈ ریجن کا صدر جبکہ ملک آصف علی شہزاد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہے،نومنتخب صدر اشفاق منیر نے اس موقع پر پارٹی چیئرمین اورملک کے وزیر اعظم عمران خان،چیف ارگنایز ر سیف اللہ نیازی،یوتھ ونگ کے صدر مولابخش سومرو،جنرل سیکرٹری عارف مراد او ر دیگر ذمہ دارن کاشکریہ اداکرتے ہو ے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے،انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کہ کوروناوباء کے دوران تمام تر احتیاطی تدا بیر اپناتے ہو ئے مستحق خاندانوں کے سا تھ بھر پور مدد کریں