پاکستان 8جون،بھارت 21مئی تک کورونا وائرس پر قابو پا سکتے ہیں:ماہرین

پاکستان 8جون،بھارت 21مئی تک کورونا وائرس پر قابو پا سکتے ہیں:ماہرین

  

سنگا پور (این این آئی)سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ 19 پر تحقیق کرنے والے محققین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محققین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔محققین کے مطابق تمام ممالک کیلئے اندازے سنگاپوریونیورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔اس ماڈل کے مطابق پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچا، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کیلئے8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کیلئے 21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا۔جبکہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکہ کیلئے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائیگا۔

وائرس پر قابو

مزید :

صفحہ اول -