کورونا وائرس کا شکار ممتازصنعتکار مہتاب الدین چاولہ انتقال کرگئے

  کورونا وائرس کا شکار ممتازصنعتکار مہتاب الدین چاولہ انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ملک کے معروف بزنس مین،چیئرمین الکرم ٹاولزاورپاکستانی ٹاولز کے ایک بڑے ایکسپورٹرشیخ مہتاب الدین چاولہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب اتوار کو مقامی نجی ہسپتال میں تقریبا ایک ماہ زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔مہتاب الدین چاولہ کو گزشتہ ماہ کے اختتام پرکورونا وائرس کی وجہ سے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا۔مہتاب الدین چاولہ پاکستان کی ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے اور پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے حکومت کو مفید تجاویز بھی فراہم کرتے تھے۔مرحوم ٹاولز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین بھی رہے جبکہ وہ جمعیت دہلی پنجابی سوداگران برادری کی بھی فعال شخصیت تھے اور سماجی حلقوں میں بھی ممتاز مقام رکھتے تھے۔ مرحوم مہتاب الدین چاولہ کی نماز جنازہ اتوار کوبعد نماز ظہرڈیفنس فیز8میں ادا کی گئی اور برادری کے مخصوص قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔مہتاب الدین چاولہ کے انتقال پر بزنس کمیونٹی کے رہنماں ایس ایم منیر، افتخارعلی ملک، سینیٹر عبدالحسیب خان، سینیٹر الیاس بلور،سراج قاسم تیلی،زبیرطفیل، آغاشہاب احمدخان،خالدتواب، انجینئرداروخان،طارق حلیم، شیخ عمر ریحان،ایس ایم نصیر، عقیل کریم ڈھیڈی، گلزارفیروز،عبدالسمیع خان، اختیار بیگ، چوہدری عرفان یوسف، حنیف لاکھانی، سلطان صلاح الدین چشتی،شکیل ڈھینگڑا،شبنم ظفر،سلیم قاسم پٹیل،محسن شیخانی،شیخ منظرعالم،کریم عزیز ملک،احمدچنائے، انجم نثار، خورشیدبرلاس، غضنفربلور، عبداللہ ذکی،ہارون اگر،شاہین الیاس سروانہ،سید مظہرعلی ناصر، ملک سہیل حسین،آغا نعمت اللہ مظہر،میاں زاہد حسین،فرحان حنیف،کلیم صدیقی،سعیدہ بانو، اوردیگر نے سوشل میڈیاکے ذریعہ مہتاب الدین چالہ کے صاحبزادوں ریحان مہتاب،فرخ مہتاب،کاشف مہتاب، اور نعمان مہتاب اسے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہتاب چالہ کے انتقال سے پاکستان کے صنعتکاروں کو شدید صدمہ پہنچا ہے،پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں انکی کمپنی الکرم ٹاولز کا نمایاں حصہ رہا ہے۔ایس ایم منیر نے ملک بھر کے عوام سے کہا کہ وہ کورونا سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔
مہتاب الدین چاولہ

مزید :

صفحہ اول -