شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی موت سے متعلق خبریں،سچ یا جھوٹ دنیا تذبذب کا شکار

شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی موت سے متعلق خبریں،سچ یا جھوٹ دنیا تذبذب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (آئی این پی) ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویڑن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔چند روز قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔اب امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویڑن (ایچ کے ایس ٹی وی) کے مطابق کم جونگ ان مر چکے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیش ٹیگnorthkorea اور KimJongUnDead سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن رہا ہے۔
کم جونگ ان

مزید :

صفحہ اول -