عوام کرونا وبا سے پیداحالات کی سنگینی کو سمجھیں،قاسم سوری

عوام کرونا وبا سے پیداحالات کی سنگینی کو سمجھیں،قاسم سوری

  

کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا اپنے عروج کی جانب گامزن ہے۔ہمیں عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے۔پاکستان میں ابھی تک اس وائرس کا عروج نہیں آیا۔ خدشے کے پیش نظر عوام کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا واحد حل لاک ڈاؤن ہے جو حکومت نے نہ چاہتے ہوئے بھی نافذ کیا ہے لیکن بہت سے ایسے شعبے ہیں جن میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رعایت دی گئی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے لیکن کچھ لوگ اس نرمی کا ناجائز فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں جس سے ان سمیت پورے معاشرے کا نقصان ہورہا ہے ایسے افراد سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ اور حکومت سے تعاون کریں۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ اول -