لاکھوں کے بقایا جات پر ریسکیو سمیت 4محکموں کی گاڑیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند

لاکھوں کے بقایا جات پر ریسکیو سمیت 4محکموں کی گاڑیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی ...

  

پشاور(آن لائن) لاکھوں روپے مالیت کے بقایا جات پر ریسیکو 1122سمیت چار محکموں کی گاڑیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دی ہے جبکہ 7سے زائد محکموں کو بقایا جات کی ادائیگی پر کلیئر قرار دیا ہے فقیر آباد میں واقع پیٹرول پمپ انتظامیہ نے بقایا جات نادہندہ گان سرکاری محکموں کی تفصیلات سے ملازمین کو آگاہ کردیا ہے اور اپنے بوتھ پر نادہندہ محکموں کی فہرستیں لگا دی ہیں۔ ریسیکو 1122، ایف ایم ریڈیو، سمیت چار محکموں کی گاڑیوں کو تیل کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے ذمے لاکھوں روپے بقایا جات ہیں بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر انہیں پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند کردی گئی ہیں۔ تاہم پیٹرول پمپ ملازمین کے مطابق یہ محکمہ دو دن کے بعد ادائیگیاں کرتے ہیں موجودہ صورتحال کے باعث انہوں نے ادائیگی نہیں کی ہے تاہم یہ ادائیگی آئندہ چند روز میں کر دینگے۔ ادائیگی کرنے کے بعد ان کے نام لسٹ سے خارج کر دیئے جائینگے۔

پٹرولیم سپلائی بند

مزید :

صفحہ اول -