سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے:محمد حسین محنتی

سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے:محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مغرب کا سورج ڈوب رہا ہے، سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔کاروبار آن لائن نہیں چل سکتا،اس کے تقاضوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ پوراکیا جاسکتاہے۔ کورونا سے ڈرنا لڑنا نہیں بلکہ بچنا ہے۔ کورونا سے بچتے ہوئے جینا ہے۔صرف مساجد میں تراویح و جمعہ نماز پر پابندی کے سندھ حکومت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ زندگی و موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سندھ حکومت کے اقدامات سے دین بیزاری کی جھلک نظر آرہی ہے۔رمضان اللہ کی رحمت، بخشش و مغفرت کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کی رپورٹ اوررمضان البارک کے حوالے سے مرکزی ہدایات رکھیں۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ آج امت بڑی آزمائش سے دوچار ہے۔ کورونا نے پوری دنیا کو قید خانے میں بدل دیا۔ مسلم ممالک نے سب سے پہلے مساجد و خانہ کعبہ کو بند کردیا جہاں پر عام نمازیوں کے لیے عبادت ممنوں قرار پائی۔ کورونا سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد حل توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان اللہ کی رحمت قرآن اور نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ 10 رمضان یوم باب الاسلام، 17 رمضان یوم بدر اور 27 رمضان کو نزول قرآن و قیام پاکستان کراچی تا کشمور پورے سندھ میں حفاظتی تدابیر کو خاطر ملحوظ رکھتے ہوئے منایا جائے۔ اہل خانہ و خاندان کے اجتماعات کو یقینی اور رمضان کی رحمتوں و برکتوں سے فیضیاب ہوا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ معاشرے سے جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا کے تمام ذرائع کو استعمال کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -