مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر عمران اسماعیل کا اظہار افسوس

مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر عمران اسماعیل کا اظہار افسوس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ مہتاب چاؤلہ کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن، معاشی ترقی کی وژنری شخصیت اورہمدر د انسان سے محروم ہوگیا ہے لیکن ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -