رمضان میں صبر،برداشت،ایثاد کی ضرورت ہے،عون نقوی

رمضان میں صبر،برداشت،ایثاد کی ضرورت ہے،عون نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ رمضان میں صبر و تحمل،برداشت،ایثاد اور احکام خدا وندی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ آنیوالا مہینہ نہایت کٹھن اور سخت امتحان والا سال ہے لہٰذا ن حالات کا مقابلہ یکجہتی اور برداشت اور صبر و تحمل کے ساتھ کرنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ روزے اور صبر و استقامت کا صلہ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے تمام مسلمانوں کو عطاء کریگا۔اس کے ساتھ ساتھ اس ماہ مبارک میں عبادت الٰہی اور قوانین خدا وندی پر عمل پیرا ہوکر ہم زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا ہمیں ایثاد کے ساتھ ساتھ غریبوں کی داد رسی،ضرورت مندوں کی اعانت اور بھوک و افلاس سے متاثرہ ہم وطنوں کیلئے دعا بھی کرنا ہوگی

مزید :

صفحہ آخر -