تاجروں نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا

تاجروں نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا۔آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرنے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے، سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئے، تاجروں کو اجازت کے لیے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔عتیق میر نے کہا کہ ہزاروں دکانیں بلااجازت، غیر محتاط کاروبار میں مصروف ہیں، لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔دوسری جانب رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری نے کہاکہ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے، تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے، حکومت جب تک چاہے لاک ڈاؤن کرے مگر تاجروں کی مالی مدد کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -