تحریک انصاف کے رہنماؤں پر حملے کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنماؤں پر حملے کا مقدمہ درج

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سائٹ میٹروویل میں سڑک کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں پر حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حیدر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ میٹروول میں سڑک کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے دوران کچھ شر پسند افراد نے موبائل فون سے ویڈیو بنائی اور ہوٹنگ شروع کر دی۔ویڈیو بنانے والے افراد ڈنڈوں سے بھی لیس تھے، میں نے اور ساتھی زین اللہ نے افراد کو سمجھانے کی کوشش کی،ہمارے سمجھانے پر شر پسندوں نے ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔تقریب میں ایم پی اے سعید آفریدی، عطا اللہ خان اور شبیر قریشی، یوسی 4کے وائس چیئرمین دواخان صابر مہمان خصوصی تھے، مہمانوں کو ہم نے بحفاظت وہاں سے نکالا، علاقہ پولیس موقع پر پہنچی لیکن شرپسند بھاگ گئے،مقدمہ میں پانچ معلوم جبکہ 10 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -