وفاقی اردو یونیورسٹی کے کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین تنخواہوں سے محروم

وفاقی اردو یونیورسٹی کے کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے جامعہ اردو میں مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض انجام دینے والے کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے اساتذہ کرام اور ایوننگ شفٹ کے غیر تدریسی ملازمین کو دو ماہ سیایوئنگ کی تنخواہیں نہیں مل پائی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ نے من مانے فیصلے کرنے شروع کردئیے ہیں۔انتظامیہ نے ماضی میں اسلام آباد کیمپس میں ڈپٹی ٹریژرار کے عہدے پر کام کرنے والے عاصم بخاری کو ڈائریکٹر فنانس تعینات کیا ہے جن پر ماضی میں جامعہ اردو اسلام آباد کمپیس میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام تھا۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر عارف زبیر سے جب یونیورسٹی میں غیر تدریسی ملازمین کو ایوئنگ شفٹ اور کنٹریکٹ اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا تنخواہیں لیٹ نہیں ہے اور ایسی کوئی بات نہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمت کرنے والے اساتذہ کرام اور غیر تدریسی ملازمین نیقائم مقام شیخ الجامعہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -