میت کوغسل دینے والی بیٹی اورخاتون کرونا میں مبتلا

میت کوغسل دینے والی بیٹی اورخاتون کرونا میں مبتلا

  

مٹیاری(این این آئی)سندھ کے شہر مٹیاری میں میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق 66 سالہ کرونا مریضہ 2 دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، خاتون کی میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثا کے حوالے کردی تھی، مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق ٹیسٹ کے نمونے لے کر مریضہ کے گھر اور 2 کالونیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -