کراچی، پتنگ فروش گرفتار، ہزاروں پتنگیں برآمد

  کراچی، پتنگ فروش گرفتار، ہزاروں پتنگیں برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس نے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کرکے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلیں،فائرنگ کے دو مختلف واقعات 3افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ہزاروں پتنگیں،ڈوریں، چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان برآمد کیا گیا۔کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کے باعث گلے میں ڈور پھرنے کے واقعات روکنے کے لئے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -