قندوز،مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،خواتین،بچی سمیت 7افراد جاں بحق

  قندوز،مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،خواتین،بچی سمیت 7افراد جاں بحق

  

افغانستان،قندوز(شِنہوا)افغانستان کے شمالی قندوز صوبہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 7افراد کو ہلاک اور 2دیگر کو زخمی کردیا، یہ بات ایک مقامی عہدیدار نے بتائی ہے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح ضلع امام صاحب میں پیش آیا جہاں پر مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر 4 مردوں 2 خواتین اور ایک بچی کو ہلاک کردیا جبکہ 2دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ بات امام صا حب کی ضلعی پو لیس کے سر برا ہ محبوب اللہ سید ی نے شِنہوا کو بتائی۔عہدیدار نے واضح کیا کہ بڑے پیمانے پر عام لوگوں کو ہلاک کئے جانے کے پیچھے وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں۔سیدی نے کہا کہ ضلعی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس صوبہ میں اسی طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو کہ ملک کے دارالحکومت سے تقریبا 250 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جبکہ مقامی حکام ان جیسے واقعات کا الزام غیر ذ مہ دار مسلح گروپوں کو دیتے ہیں۔

قندوز،فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -