قومی ایئر لائن کی خصوصی پروز سے 250پاکستانی آسٹریلیا سے وطن کیلئے روانہ

قومی ایئر لائن کی خصوصی پروز سے 250پاکستانی آسٹریلیا سے وطن کیلئے روانہ

  

سڈنی (این این آئی)پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آسٹریلیا میں ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کی مدد سے 250پاکستانیوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق پرواز دن ایک بجے میلبورن سے روانہ ہوئی، قونصل جنرل عدنان رشید نے ہائی کمشنر بابر امین کی نمائندگی کرتے ہوئے مسافروں کو الوداع کیا۔ہائی کمیشن کے مطابق مسافروں نے ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان کا واپسی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا، وباء کی وجہ سے کمیونٹی کو درپیش مالی و دیگر مشکلات میں ہائی کمیشن ان کی بہبود کا مکمل خیال رکھ رہا ہے۔

پاکستانی روانہ

مزید :

صفحہ آخر -