کراچی کے سرکاری ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

کراچی کے سرکاری ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
کراچی کے سرکاری ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں واقع سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ ڈلیوری کے دوران لیبر روم میں موجود عملے اور لیڈی ڈاکٹر سمیت نومولود کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے کمرے میں جراثیم کش سپرے کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کو ختم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ صوبے میں دس سال سے کم عمر 182 بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ا±ن کا کہنا تھا کہ صوبے میں 900 مریض 60 سال سے زائد عمر کے ہیں، ہم شہریوں سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کو کرونا سے بچانے کی خاطر خود کو گھروں تک محدود کریں اور سماجی فاصلہ بھی اختیار کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -