سوئس الپس کا میٹر ہارن پہاڑ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا

سوئس الپس کا میٹر ہارن پہاڑ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا
سوئس الپس کا میٹر ہارن پہاڑ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سویئٹزرلینڈ میں اٹلی کی سرحد کے قریب واقع پہاڑ اس کٹھن وقت میں دنیا کے لیے ’اُمید اور یکجہتی‘ کی علامت بن گیا ہے جس کی چوٹی پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے رنگ برنگے جھنڈوں سے روشن کی گئی ہے، سوئس الپس کا مشہور میٹر ہارن نامی یہ پہاڑ سوئس قصبے زرمت کے پاس واقع ہے جو سکیئنگ اور ہائیکنگ کے لیے مشہور ہے.

زرمت میونسیپیلٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ’میٹر ہارن ہمیشہ ہی سے سویئٹزرلینڈ کے لیے طاقت اور استحقام کی علامت رہا ہے'، زرمت میونسیپیلٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر دی گئی تصویروں میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے بارے میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک یا دو دعائیہ جملے بھی لکھے گئے ہیں۔

پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان جہاں سوئیٹرزرلینڈ جیسے بلند و بالا پہاڑ ہیں، وہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم پاکستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے ہمت کی تمنا کرتے ہیں'.

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے کہا گیا ہے کہ ’بہت سے عرب ممالک کورونا وائرس کا شکار ہیں، ہم جی سی سی ممالک کے لوگوں اور وہاں مقیم تارکین کے لیے اُمید اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔‘

چین کے حوالے سے زرمت کے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام لکھا گیا ہے کہ ’چین کو کورونا وائرس کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب وہ صحت مندی کی طرف گامزن ہے، ہم ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں'.

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ کے لیے بھی حوصلے اور استحکام کا پیغام دیا گیا ہے، اسی طرح ترکی کے لئے بھی پیغام دیا گیا ہے، ترکی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم ترکی کے لوگوں کے لیے اُمید کا پیغام بھیج رہے ہیں اور تمنا کرتے ہیں کہ وہ اس بحران پر قابو پالیں گے۔‘

مزید :

عرب دنیا -