باجماعت نماز کیلئے مسجد میں آنے والوں پر شیلنگ

باجماعت نماز کیلئے مسجد میں آنے والوں پر شیلنگ
باجماعت نماز کیلئے مسجد میں آنے والوں پر شیلنگ

  

انجوان(ڈیلی پاکستان آن لائن)افریقہ کے ایک ملک کوموروس میں باجماعت نماز کیلیے مسجد میں جمع ہونے والے مسلمانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی گئی۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے جس کی خلاف ورزی پر یہ اقدام اٹھایاگیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق مشرقی افریقہ کے ملک کوموروس کی سکیورٹی فورسز نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور مساجد میں جمع ہوئے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز  انجوآن جزیرے میں پیش آیا۔ جبکہ اپوزیشن نے اس کی مذمت کی ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے، تمباکو نوشی اور جنسی تعلقات سے پرہیز کرتے ہیں اور عام طور پر شام کے وقت جمع ہو کر افطار اور نماز ادا کرتے ہیں۔

اگرچہ یہ ملک افریقہ کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک کوورنا وائرس کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا لیکن اس کے باوجود صدر ازالی اسومانی نے رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

دوسرا ملک لیسوتھو ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -