نیا کاروباری ہفتہ شروع مگر سٹاک مارکیٹ میں آج کیا صورتحال ہے؟ خبرآگئی

نیا کاروباری ہفتہ شروع مگر سٹاک مارکیٹ میں آج کیا صورتحال ہے؟ خبرآگئی
نیا کاروباری ہفتہ شروع مگر سٹاک مارکیٹ میں آج کیا صورتحال ہے؟ خبرآگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ سے بری خبرآگئی۔ ابتدائی دو گھنٹوں میں ہی 100انڈیکس میں تنزلی شروع ہوگئی اور انڈیکس 613 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  32,806.38سے کم ہوکر32,131پر آگیا۔ 

جمعہ کو کاروبار کااختتام 32,806.38پر ہوا تھا جو آج کم ہوتا ہوا 32,131.08تک جاگرا اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس  معمولی بہتری کے ساتھ 32,193پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسٖٹاک مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاو دیکھا جارہاہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32850 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کار کافی متحرک رہے جس کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار تھی تاہم مجموعی طور پر انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -