وہ وقت جب سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا اور دعوت نامے بھی بانٹ دیئے گئے لیکن صرف 5 دن پہلے شادی ٹوٹ گئی ، دراصل کیا ہواتھا ؟ لڑکی ایشوریہ رائے نہیں تھی بلکہ ۔۔

وہ وقت جب سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا اور دعوت نامے بھی بانٹ دیئے گئے ...
وہ وقت جب سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا اور دعوت نامے بھی بانٹ دیئے گئے لیکن صرف 5 دن پہلے شادی ٹوٹ گئی ، دراصل کیا ہواتھا ؟ لڑکی ایشوریہ رائے نہیں تھی بلکہ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے فین دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ ایک بات تو ضرور سوچتے ہوں گے کہ آخر ان کا یہ کنوارہ پن کب ختم ہو گا اور وہ کب ایک سے دو ہو جائیں گے یعنی وہ شادی کب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے کئی معروف بالی ووڈ فلموں میں خوبصورت ہیروئنز کے ساتھ رومانوی سین عکسبند کروائے جبکہ ان کی حقیقی زندگی میں بھی کئی رومانوی کہانیاں موجود ہیں جیسا کہ ان میں سب سے مشہور محبت ان کی ایشوریہ رہی  جس کی دھوم دور دور تک مچی تھی ۔ سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں لیکن وہ اب بھی شادی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
تاہم 1990 کی دہائی میں ایسا نہیں تھا اور یہ وہ واحد وقت تھا جب سلمان خان شادی کرنے کیلئے تیار تھے ، بالی ووڈ اداکار سلمان خان اس وقت ” سنگیتا بیجالانی “ کے ساتھ محبت میں گرفتار تھے اور دونوں نے 27 مئی 1994 کو شادی بھی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔سلمان خان اور سنگیتا کے درمیان چکر 80 کی دہائی کے آخر میں چلنا شروع ہوا ، ان دونوں کی ملاقات بھی کسی فلم کی کہانی کی طرح 1988 میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور بعدازاں دونوں نے ایک ساتھ ایک اشتہار بھی کیا ۔
1993 میں سلمان خان نے ایک انٹر ویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ ” ہاں میرا شادی کرنے کا منصوبہ ہے ، اور کروں گا جب وقت آئے گا ،وہ لڑکی سنگیتا بھی ہو سکتی ہیں اور اس کے علاوہ بھی ۔تاہم عین ایک سال کے بعدسلمان خان اور سنگیتا نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اورتیاریاں بھی شروع کر دی گئیں جبکہ سلمان خان کی شادی کے کارڈز تک بھی بانٹ دیئے گئے تھے اور شادی 27 مئی 1994 کو ہونا تھی لیکن سنگیتا نے صرف پانچ یا چھ دن پہلے شادی کو منسوخ کر دیا ۔
سنگیتا نے بعدازاں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں سلمان خان کی بے وفائی کی وجہ سے بہت زیادہ دل شکستہ ہوئی ، وہ شادی کے قابل ہی نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایسا کہا جاتاہے کہ سنگیتا نے سلمان خان کو ” سومے علی “ کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔تاہم شادی منسوخ ہونے کے بعد چند سال پہلے اب سلمان خان نے بھی ایک رئیلٹی شو کے دوران اس واقعہ کا اعتراف کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ان کی شادی منسوخ ہو گئی تھی کیونکہ ان کی محبوبہ نے انہیں بے وفائی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا ۔

مزید :

تفریح -