بہاولپور ، لاک ڈاﺅن میں شراب نہ ملنے پر تین افراد نے ایسی چیز پی لی کہ جان کی بازی ہار گئے
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور میں ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنا کر پینے والے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کے مطابق بھٹہ کالونی میں گزشتہ شب تین افراد نے شراب نہ ملنے پر ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنا کر پی تھی جس کے بعد تینوں افراد کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں افراد دم توڑ گئے۔