معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کامران بنگش کے اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کامران بنگش کے اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج ...
معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کامران بنگش کے اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے

  

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوان محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔دو روز قبل کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے جب کہ ان کے خاندان کے 11 قریبی افراد کے نمونے لیے گیے تھے۔

کامران بنگش نے اپنے بیان میں بتایا کہ اہلخانہ کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرے فوٹوگرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، عوام سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -