ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

  

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے ڈکیتی کے دوران لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن پولیس نے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 13 اپریل کو اپر گزری میں دوران ڈکیتی 25 سالہ لڑکی کو مزاحمت پر قتل کیا جب کہ ملزمان نے مقتولہ کو قتل کرنے سے قبل اس سے زنا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں وسیم بلوچ عرف باکسر، زبیر، ارشد عرف لیموں، شعیب عرف مانوں شامل ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے 30 ہزار کی نقد رقم اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -