امدادی پیکج میں تین ماہ کا بل حکومت دے گی، حماد اظہر

امدادی پیکج میں تین ماہ کا بل حکومت دے گی، حماد اظہر
امدادی پیکج میں تین ماہ کا بل حکومت دے گی، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار والوں کے امدادی پیکج میں تین ماہ کا بل حکومت دے گی۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے امدادی پیکج کا اجرا کر رہے ہیں جس میں کم آمدنی والے دیہاڑی دار افراد رجسٹریشن کراسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 40 سے 60 لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے اور امدادی پیکج کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پیکج کل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ وزارت صعنت اور احساس پروگرام مل کر رپورٹ کا اجرا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیکج کے تحت چھوٹے کاروبار والوں کا تین ماہ کا بل حکو مت دے گی۔ پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہو گا۔حماد اظہر نے کہا کہ ملازمت سے فارغ کیے گئے افراد بھی پورٹل پر رجسٹر ہوسکیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا پہلا فیز آج پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) اور کابینہ کی منظوری کے بعد لاکھوں تاجر چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔