”بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنا بہت پسند ہے“ معروف سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر نے بھی دل کی بات کہہ ڈالی

”بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنا بہت پسند ہے“ معروف سابق بھارتی کرکٹر اور ...
”بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنا بہت پسند ہے“ معروف سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر نے بھی دل کی بات کہہ ڈالی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مداح نکلے جن کا کہنا ہے کہ مجھے بابراعظم کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنجے منجریکر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے انہیں ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے، میں ان کے کیرئیر کا بغور جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے گزشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں سکور کی ہیں اور جب کوئی آسٹریلیا میں سنچری اور 90 رنز بنائے تو پھر اس کا نوٹس لینا ہی پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ بابراعظم کا ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز کافی سست رہا مگر اب وہ 26 طویل طرز کے میچز میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز سکور کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -