”کراﺅڈ کے بغیر کرکٹ میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا مجبوری ہے“

”کراﺅڈ کے بغیر کرکٹ میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا مجبوری ہے“
”کراﺅڈ کے بغیر کرکٹ میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا مجبوری ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کراﺅڈ کے بغیر میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا اب مجبوری ہے البتہ دعاگو ہوں کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے معاملات بہتر ہو جائیں کیونکہ ان مقابلوں کا لطف تماشائیوں کی وجہ سے دوبالا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نارمل حالات میں تو یہ آئیڈیا کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہوگا تاہم اس وقت کورونا کی وباءنے تمام سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور ان حالات میں تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کرکٹ میچز کا آپشن مفید ثابت ہوسکتا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے دعاگو ہوں کہ اس وقت تک معاملات بہتر ہوجائیں کیونکہ ان مقابلوں کا لطف تماشائیوں کی وجہ سے دوبالا ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے پی سی بی کے دوسرے ڈومیسٹک سیزن میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں باہر رہنے والے کرکٹرز مالی مسائل سے دوچار ہیں، اگر پی سی بی انہیں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی طرح ایڈجسٹ کرلے تو یہ بہت زبردست اقدام ہوگا، محکمہ جاتی کرکٹ کی شمولیت سے مقابلے کی فضاءبڑھنے کے ساتھ پی سی بی پر ہونے والی تنقید بھی ختم ہوسکے گی۔

مزید :

کھیل -