نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر جاوید لطیف کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر جاوید لطیف کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا
نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر جاوید لطیف کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن نے مجھے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا لیکن لگتا ہے نیب کے لیے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مکمل تفصیلات کا جواب طلب کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا۔اس سلسلے میں جاوید لطیف آج نیب میں پیش ہوئے اور کیس کی تفصیلات سے متعلق ایک بار پھر آگاہ کیا۔نیب میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر نیب کے افسران نے مجھے دیکھا میں نے ان کو دیکھا، اینٹی کرپشن نے مجھے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن لگتا ہے مجھے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔لیگی رہنما جاوید لطیف کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنی گالہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ چارلوگوں کو گرفتارکرلیا جائے توکشمیرآزاد ہو سکتا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف، شاہد خاقان، رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کی گرفتاری شامل ہے اور اس سے ملکی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -