پہلے روزے کے دوران چھوٹی سی بچی کو ہوش کا نشانہ بنانے والا " شیطان" پکڑا گیا

پہلے روزے کے دوران چھوٹی سی بچی کو ہوش کا نشانہ بنانے والا " شیطان" پکڑا گیا
پہلے روزے کے دوران چھوٹی سی بچی کو ہوش کا نشانہ بنانے والا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ہی روزے پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی ایک گلی میں معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے "شیطان صفت انسان" کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اس ملزم نے یکم رمضان کو دن تقریباً پونے بارہ بجے معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ملزم ایک گلی کے کونے میں لوگوں کو دیکھ بھال کر بچی سے اپنی ہوس پوری کرتا رہا، بچی نے جانے کی کوشش کی تو ایک مرتبہ پھر اسے اپنے پاس بلالیا اور نامناسب انداز میں اپنے جسم کیساتھ بچی کو چپکاتا رہا۔

ویڈیو وائرل ہونے اور صارفین کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کے مطالبے کے بعد لاہور پولیس بھی حرکت میں آئی اور ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی ملزم ہجویری بلاک کے ایک مکان میں کرائے پر رہائش پذیر تھا، ملزم کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی جسے ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا گیا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -