سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ،ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں ۔

واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جس کے بعد وہ ترقی پا کر کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائض ہوئے تھے ،فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -