ضرورت مندوں میں راشن بانٹنے کے بہانے دو لوگ گاڑی میں چھپا کر کیا لے جارہے تھے؟ پولیس نے چیکنگ کی تو فوراً گرفتار کرلیا

ضرورت مندوں میں راشن بانٹنے کے بہانے دو لوگ گاڑی میں چھپا کر کیا لے جارہے ...
ضرورت مندوں میں راشن بانٹنے کے بہانے دو لوگ گاڑی میں چھپا کر کیا لے جارہے تھے؟ پولیس نے چیکنگ کی تو فوراً گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں شراب پینا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔ گزشتہ دنوں وہاں کورونا وائرس کی آڑ میں دو ملزم شراب کی بوتلیں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان لوگوں نے گاڑی میں دیگر سامان کے ساتھ شراب کی کئی بوتلیں چھپا رکھیں ۔ ضلع بوٹاد میں انہیں پولیس نے روکا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لیے راشن لیجا رہے ہیں۔
تاہم پولیس نے جب تلاشی لی تو سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہو گئیں، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان ملزمان کے پاس جو وہیکل پاس تھا وہ ڈسٹرکٹ ڈپٹی الیکشن آفیسر کی طرف سے لاک ڈاﺅن کے دوران دودھ اور دیگر ضروری اشیاءضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں 26سالہ بھوین مولجی ویجا اور 22سالہ دھرمیندر بھاگابھائی پردھی شامل تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔