اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو پاکستانی مزدور سوشل میڈیا سٹار بن گئے، ہزاروں روپے کمانے لگے

اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو پاکستانی مزدور سوشل میڈیا سٹار بن گئے، ...
اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو پاکستانی مزدور سوشل میڈیا سٹار بن گئے، ہزاروں روپے کمانے لگے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ آنے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنا لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔ اگر آپ کے پاس سمارٹ فون ہے اور آپ اچھا مواد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ کو بڑی بڑی شوبزشخصیات سے زیادہ شہرت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر آپ کو ہماری بات پر یقین نہیں آ رہا تو بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ان دو مزدوروں ہی کو دیکھ لیں، جو ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئے اور اب خاطرخواہ رقم بھی کما رہے ہیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ان مزدوروں کے نام نصیر بلوچ اور ’پیچھے والا‘ ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اس دوسرے شخص کو ’پیچھے والا‘ ہی کہا جاتا ہے چنانچہ آپ بھی اسے پیچھے والا ہی کہیں۔

@naseer_baloch_006

mere Sare dost mere sath hen ##sindhwale ##teambalochistan_1 ##team07up

♬ original sound - Æzhâr khãñ

ان کی ایک ویڈیو ’میں شاہیں ہوں اقبال کا‘ ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی اور انہیں وہ شہرت دلا گئی جس کا بہت سے لوگ سوچ ہی سکتے ہیں۔

@naseer_baloch_006

Karwa sach @mr_sajjad__007

♬ original sound - Arib_Reeba

ٹک ٹاک پر اب تک ان کو 21لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز پر 7کروڑ سے زائد لائیکس آ چکے ہیں۔

@naseer_baloch_006

dedicat by @hameed_baloch

♬ original sound - Naseer Baloch

اب وہ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور اس سے آمدنی کما رہے ہیں۔ اگر آپ میں بھی کوئی صلاحیت ہے، تو دیر کس بات کی۔ فون اٹھائیے، شہرت اور پیسہ آپ کا منتظر ہے۔

@naseer_baloch_006

men Pakistan hon##teamchulbulli ##team07up

♬ original sound - Naseer Baloch

مزید :

ڈیلی بائیٹس -