سٹاک مارکیٹ میں صرف ایک کمپنی کے شیئر خرید کر پروفیسر ارب پتی بن گیا، 170 گنا منافع کما ڈالا

سٹاک مارکیٹ میں صرف ایک کمپنی کے شیئر خرید کر پروفیسر ارب پتی بن گیا، 170 گنا ...
سٹاک مارکیٹ میں صرف ایک کمپنی کے شیئر خرید کر پروفیسر ارب پتی بن گیا، 170 گنا منافع کما ڈالا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری لوگوں کو دنوں میں ارب پتی بنا سکتی ہے، جس کی ایک مثال ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی سپرنگر ہیں۔ انہوں نے سٹاک مارکیٹ میں صرف ایک کمپنی کے شیئرز خریدے اور ارب پتی بن گئے۔ ویب سائٹ مارکیٹ واچ کے مطابق ٹموتھی سپرنگر جو ہارورڈ میڈیکل سکول میں پروفیسر ہیں نے ماڈرینا ’ایم آر این اے‘ کے حصص خریدے۔ ان کے حصص خریدنے کے بعد اس کمپنی کے حصص کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور پروفیسر ٹموتھی نے 170گنا منافع کما لیا۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر ٹموتھی نے اس ایک کمپنی کے حصص سے2سال میں 32کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں رواں سال مارچ کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا اور اس اضافے کی وجہ کمپنی کی طرف سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا اعلان تھا۔ اس اعلان سے قبل کمپنی کے حصص کی قیمت نیچے جا رہی تھی۔ امریکی حکومت کی طرف سے بھی حال ہی میں ماڈرینا کمپنی کو 48کروڑ 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -