معروف برطانوی ماڈل کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات بتادیں

معروف برطانوی ماڈل کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات ...
معروف برطانوی ماڈل کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات بتادیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس نے جنوبی افریقہ میں خود پر ہونے والے شرمناک جنسی حملے کی تفصیلات بالآخر دنیا کو بتا دیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ 2018ءمیں پیش آیا تھا۔ کیٹی پرائس اپنے بچوں 14سالہ جونیئر اور 12سالہ پرنسس کے ہمراہ کار میں سفر کر رہی تھی جب مسلح لوگوں نے اسے بچوں کے سامنے جنسی ہراسگی کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق 41سالہ کیٹی پرائس نے بتایا ہے کہ ہم دوران سفر ایک جگہ رکے کیونکہ میرے بیٹے جونیئر کو ٹوائلٹ جانا تھا۔ جونہی ہم وہاں رکے، 6ملزمان وہاں آ گئے جن کے پاس اسلحہ تھا۔ انہوں نے مجھ پر اور بچوں پر اسلحہ تان لیا اور بچوں کے سامنے میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے اور میرے جسم کے پوشیدہ حصوں کو چھوتے رہے۔ اس حملے نے مجھے ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا۔ میں ایسے صدمے سے دوچار ہوئی کہ آج تک اس سے نہیں نکل پائی۔میں دو سال تک نفسیاتی ماہر کے پاس جاتی رہی اور تب کہیں میری زندگی نارمل ہو پائی۔“

مزید :

تفریح -