فیس ماسکس کے ساتھ منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیس ماسکس کے ساتھ منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام
فیس ماسکس کے ساتھ منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ لوگ کورونا وائرس جیسی وباءکو بھی اپنے مکروہ دھندے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کی ایک مثال گزشتہ روز برطانیہ میں دیکھنے کو ملی ہے جہاں منشیات سمگلرز فیس ماسک درآمد کرنے کے بہانے منشیات سمگل کرتے پکڑے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں اب تک کئی جرائم پیشہ سرگرمیاں ناکام بنائی جا چکی ہیں۔ ان میں ایک ملک میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔

پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ ”ملزمان بیرون ملک سے فیس ماسک لا رہے تھے لیکن انہوں نے فیس ماسکس کے اندرکوکین چھپا رکھی تھی جو بارڈر فورس آفیسرز نے پکڑ لی۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کے نام پر کئی طرح کے فراڈ بھی ہو رہے ہیں اور اب تک لوگوں سے ان فراڈز میں مجموعی طور پر 24لاکھ پاﺅنڈ کی رقم ہتھیائی جا چکی ہے۔ کئی طرح کی ویب سائٹس بن چکی ہیں جو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے سوٹ اور دیگر سازوسامان فروخت کرنے کے بہانے لوگوں سے رقوم ہتھیا رہی ہیں۔یہ ویب سائٹس لوگوں کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات چوری کر لیتی ہیں اور ان سے رقم نکلوارہی ہیں۔ ایسے نوسربازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔“

مزید :

برطانیہ -