افریقہ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 40 فیصد اضافہ، گرمی پر اُمید جمائے لوگوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

افریقہ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 40 فیصد اضافہ، گرمی ...
افریقہ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 40 فیصد اضافہ، گرمی پر اُمید جمائے لوگوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

  

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ گرمی سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ گرمی بڑھے گی تو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آ جائے گی کیونکہ ماہرین ایسا ہی کچھ بتا رہے تھے تاہم افریقہ کی صورتحال نے اس امید پر پانی پھیر دیا ہے جہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ہونے کے باوجود گزشتہ 10دن میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 40فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق افریقہ میں اب تک وائرس کے 30ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں اور 1ہزار 374اموات ہو چکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے متنبہ کیا جا چکا ہے کہ براعظم افریقہ پر اگلے تین سے چھ ماہ میں کورونا وائرس کے 1کروڑ سے زائد کیس سامنے آ سکتے ہیں اور لاکھوں اموات ہو سکتی ہیں۔ براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 4ہزار 361مریض سامنے آ چکے ہیں۔ وہاں روزانہ 10ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر مصر میں4ہزار 319، مراکش میں 3ہزار 897اور الجیریا میں 3ہزار 256کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -