عمر اکمل پر پابندی، کامران اکمل بھی میدان میں آ گئے

عمر اکمل پر پابندی، کامران اکمل بھی میدان میں آ گئے
عمر اکمل پر پابندی، کامران اکمل بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپنے بھائی عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے کرپشن الزامات پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے تاہم کامران اکمل کا کہنا ہے کہ عمر پر 3 سال کی پابندی کا فیصلہ سن کر حیران ہوگیا ہوں، اسے بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ہی خلاف ورزی پر کم سزاؤں کی مثالیں موجود ہیں لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ عمر اکمل کو کیوں اتنی سخت سزا سنائی گئی۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور اپیل کا حق ضرور استعمال کریں گے جس کیلئے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

مزید :

کھیل -