شاہد آفریدی اگلے سال پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا

شاہد آفریدی اگلے سال پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا
شاہد آفریدی اگلے سال پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، فی الحال اگلے سال بھی اپنی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کا اعلان کر دیتی کیونکہ پلے آف اور سیمی فائنل کو بعد میں کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئی، ان سے یہ کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا جبکہ انہوں نے ہی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچوں کو بھی ملک میں کرایا تھا لیکن رواں سال تماشائیوں نے جس طرح جوش و خروش دکھایا وہ قابل تعریف ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -