”پیسہ چاہئے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو، ہمیں پیسے کی ضرورت ہوئی تو ہم۔۔۔“ کپیل دیو نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کر دی، جان کر آپ کو بھی ’بڑے‘ کپتان کی ’چھوٹی‘ سوچ پر بے حد افسوس ہو گا

”پیسہ چاہئے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو، ہمیں پیسے کی ضرورت ہوئی تو ...
”پیسہ چاہئے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو، ہمیں پیسے کی ضرورت ہوئی تو ہم۔۔۔“ کپیل دیو نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کر دی، جان کر آپ کو بھی ’بڑے‘ کپتان کی ’چھوٹی‘ سوچ پر بے حد افسوس ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو پاک، بھارت امدادی سیریز کی تجویز پر ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر پیسہ چاہئے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو، ہمیں فنڈز کی ضرورت ہوئی تو ہماری حکومت مذہبی تنظیموں سے رابطہ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے چند روز قبل تجویز پیش کی تھی کہ کورونا متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کھیلیں جس پر سنیل گواسکر سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے سابق فاسٹ باﺅلر کا مذاق اڑاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بھی جاری رکھی۔اس فہرست میں کپل دیو بھی شامل ہوئے اور کہا کہ ہمیں پیسہ نہیں چاہیے لیکن شاہد آفریدی نے شعیب اختر کا موقف درست قرار دیا تو کپیل دیو ایک بار بحث میں کود پڑے۔

کپل دیو کا کہنا ہے کہ آپ جذباتی ہوکر باہمی میچز کی بات تو کرسکتے ہیں لیکن ابھی کرکٹ کا موقع نہیں، اگر پیسہ چاہیے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو اور اگر ہمیں فنڈرز کی ضرورت ہوئی تو کئی مذہبی تنظیمیں موجود ہیں، بھارت میں مذہبی مقامات پر بڑا چڑھاوا ہوتا ہے، حکومت کو ضرورت ہو تو ان سے رابطہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹی باتوں پر سوچنے کی بجائے موجودہ صورتحال کو بڑے تناظر میں دیکھنا چاہیے، کیا کرکٹ ہی ایک ایسا مسئلہ رہ گیا کہ جس پر بات کی جائے، بچے سکول نہیں جا رہے، کالج بند ہیں، کاروبار زندگی پر جمود طاری ہے، پہلے تو ان کو کھولنے کی بات کرنا چاہیے کرکٹ اور فٹ بال تو بعد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کپل دیو کے بیان پر بہت افسوس ہوا ہے کیونکہ کھیل ملکوں اور عوام کو آپس میں جوڑ سکتے ہیں، سابق بھارتی کپتان کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔

مزید :

کھیل -