آئی جی پنجاب کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں، پنجاب پولیس کا موقف بھی آگیا

آئی جی پنجاب کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں، پنجاب پولیس کا موقف ...
آئی جی پنجاب کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں، پنجاب پولیس کا موقف بھی آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا  پر چلنے والی ان خبروں کی ترجمان پنجاب پولیس نے تردید کردی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے آئی جی پنجاب مکمل صحت مند ہیں اور اپنے فرائض منصبی معمول کے مطابق سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -