پنجاب اور اسلام آباد کی کتنے فیصد مساجد حکومتی احکامات پر عمل نہیں کر رہیں؟بڑی خبر آگئی

پنجاب اور اسلام آباد کی کتنے فیصد مساجد حکومتی احکامات پر عمل نہیں کر ...
پنجاب اور اسلام آباد کی کتنے فیصد مساجد حکومتی احکامات پر عمل نہیں کر رہیں؟بڑی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 80 فیصد مساجد میں تراویح سے متعلق حکومت اور علما کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عمل نہیں کیا جارہا۔غیر سرکاری تنظیم 'پتن' کے سروے کے مطابق تراویح کے دوران 15 شہروں کی 194 مساجد کا جائزہ لیا گیا۔سروے کے نتائج کے مطابق 96 فیصد مساجد کے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر بھی نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی جب کہ 89 فیصد نمازیوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیشتر مساجد میں نمازیوں نے ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ نہیں رکھا اور گھر سے وضو کرکے آنے کی بجائے مساجد میں وضو کرتے رہے۔ اس کے علاوہ سروے میں شامل دو تہائی مساجد میں بزرگوں کے ساتھ بچوں کو بھی دیکھا گیا تاہم بڑی اور مرکزی مساجد میں معاہدے پر عمل درآمد دیکھنے میں آیا۔

مزید :

قومی -