”عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگانی چاہئے تھی“

”عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگانی چاہئے تھی“
”عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگانی چاہئے تھی“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر تاحیات پابندی لگانی چاہئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ ”پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو سزا دینے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ میں ذاتی طور پر یہ مانتا ہوں کہ ان پر تاحیات پابندی عائد کی جانی چاہئے تھی اور انہیں سزا ملنی ہی تھی کیونکہ وہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے، انہیں قوانین کے مطابق ہی سزا دی گئی ہے۔“

ان کا کہنا تھا ”میں اس سے پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ یہ سلسلہ نہیں رکے گا، نئے قوانین اور قائدے بنانے کی ضرورت ہے اور پھر ان پالیسیز کو پارلیمینٹ سے منظور کرا کر آئین کا حصہ بنانا چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے معاملات پر پی سی بی کو فیصلے کرنے کی ضرورت نہ پڑے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا سکیں۔“

راشد لطیف کا ماننا ہے کہ عمر اکمل پر لمبے عرصے کیلئے پابندی لگانی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا ” میرے خیال سے عمر اکمل پر بہت کم عرصے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ یہ تین سال تو پلک جھپکنے میں گزر جائیں گے۔ ان سے قبل پابندی کی سزا پانے والے کھلاڑی بھی دوبارہ میدان میں آ چکے ہیں۔“

مزید :

کھیل -