پولیس نے 8 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والے درندے کو  گرفتار کرلیا

پولیس نے 8 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والے درندے کو  گرفتار کرلیا
پولیس نے 8 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والے درندے کو  گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والے درندے کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر جنسی زیادتی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے ایس ایچ او تھانہ وارث خان کو فوراً ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کرنےکاحکم دیاتھا۔ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم نے ملزم امیر سلطان کو گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کامیڈیکل پراسیس کروا لیا گیاہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کےساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سےقرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔