”عمر اکمل باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں شامل ہو گئے“ رمیز راجہ بھی خاموش نہ رہ سکے

”عمر اکمل باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں شامل ہو گئے“ رمیز راجہ بھی ...
”عمر اکمل باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں شامل ہو گئے“ رمیز راجہ بھی خاموش نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے عمر اکمل کو تین سال پابندی کی سزا ملنے کے بعد کرکٹر مڈل آرڈر بلے باز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل اب باقاعدہ طور پر ”بیوقوفوں“ کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرپشن الزامات پر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ رمیز راجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”عمر اکمل باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں! تین سال کیلئے پابندی لگ گئی ہے۔ کیسا ٹیلنٹ ضائع ہو گیا! یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پاکستان میچ فکسنگ کیخلاف قانون سازی کرے کیونکہ ایسے بے وقوف لوگ سلاخوں کے پیچھے ہی اچھے لگیں گے، اگر ایسا نہ کیا تو پھر مزید ایسے واقعات کیلئے تیار رہیں!!!“
واضح رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے آغاز سے قبل معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا جس کے باعث وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی سے بھی محروم رہ گئے تھے جبکہ انہوں نے نوٹس آف چارج کے جواب میں اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کیلئے درخواست نہیں کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کے سپرد کردیا تھا جس نے آج سماعت کرتے ہوئے انہیں سزا سنائی۔

مزید :

کھیل -