انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو ورلڈکپ 2019ءمیں ملنے والا میڈل گم ہو گیا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد کہاں سے ملا؟ دلچسپ خبر آ گئی

انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو ورلڈکپ 2019ءمیں ملنے والا میڈل گم ہو گیا، کئی ...
انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو ورلڈکپ 2019ءمیں ملنے والا میڈل گم ہو گیا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد کہاں سے ملا؟ دلچسپ خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2019ءمیں ملنے والا میڈل گم ہو گیا جو کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد مہمانوں کیلئے مختص بیڈ روم سے ملا۔

تفصیلات کے مطابق جوفرا آرچر نے انکشاف کیا کہ ان کا ورلڈ کپ 2019ءکا میڈل کہیں گم ہوگیا ہے اور انتہائی کوشش کے باوجود بھی وہ اسے ڈھونڈ نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھے تصویر کا حامل ایک پورٹریٹ تحفے میں دیا تھا اور میں نے میڈل کو اسی میں ٹانگ دیا تھا لیکن جب میں نے اپنا فلیٹ تبدیل کیا تو وہ پورٹریٹ تو تھا لیکن اس میں موجود میڈل کہیں غائب ہو گیا۔

میڈل ملنے کیلئے پرامید فاسٹ باؤلر نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ گھر میں ہی کہیں موجود ہے اور میں اسے ڈھونڈنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں لیکن میں اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پہلے ہی پاگل ہو چکا ہوں۔ میں نے میڈل کو ڈھونڈنے کیلئے ایک ہفتے اپنے پورے گھر کو الٹ پلٹ کرکے دیکھ لیا لیکن میں اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

میڈل کی تلاش کی سرگرداں فاسٹ باؤلر کو بالآخر 24گھنٹے بعد ہی اپنا قیمتی اور یادگار میڈل مل گیا جس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے میڈل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں مہمانوں کا بیڈروم چیک کر رہا تھا تو مجھے یہ مل گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 2019ءورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور جوفرا آرچر بھی اس فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے۔انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ورلڈ کپ میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو خوب پریشان کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انہوں نے ورلڈ کپ میں سپر اوور کرایا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آخری گیند پر درکار 2 رنز بنانے کا موقع نہیں دیا تھا اور مقابلہ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -