گھروں میں محصور کرکٹرز کو ’سبق‘ پڑھانے کی ذمہ داری ملنے پر کس لیجنڈ کا کیا کہنا ہے؟ آپ بھی جانئے

گھروں میں محصور کرکٹرز کو ’سبق‘ پڑھانے کی ذمہ داری ملنے پر کس لیجنڈ کا کیا ...
گھروں میں محصور کرکٹرز کو ’سبق‘ پڑھانے کی ذمہ داری ملنے پر کس لیجنڈ کا کیا کہنا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور کرکٹرز کو مصروف رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے ذہنی طور پر تیار اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کیلئے سابق کرکٹرز کے ذریعے ”سبق“ پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کیلئے جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر کا انتخاب کیا گیا ہے جو مختلف سیشنز میں نوجوان کرکٹرز کو مفید گر بتانے کے علاوہ اپنے تجربے سے آگاہ کریں گے۔ سابق کپتان جاوید میانداد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کرکٹ سے متعلق اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہتا ہوں، میں نے صرف کتابی کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ تجربے اور تحقیق کا سہارا لیتے ہوئے اس میں کامیابیاں بھی حاصل کیں، میں سیشن میں شرکت کا منتظر ہوں جہاں کھلاڑیوں کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کروں گے،یہ ہماری ٹیم اور پاکستان کے کھلاڑی ہیں اوران میں بہتری کیلئے میں ہر ممکن مدد کرنے کوہمیشہ دستیاب رہوں گا۔
سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ جدید دور میں وکٹ کیپرز کا کردار اہم ہوچکا، اب ان سے بیٹنگ میں بھی بہتر پرفارمنس کی امید ہوتی ہے، میں اور معین خان یہ کردار90 کی دہائی میں کامیابی سے ادا کرتے رہے ہیں، یقینا اس کیلئے ذہنی پختگی، زیادہ سے زیادہ پریکٹس اور مہارت کے ساتھ بیٹ وگلوز میں بہترین اور مثبت توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔کھلاڑیوں کو بتانے کے بجائے کہ کیا کرنا ہے میں اپنے سیشن میں ان کے ذہنوں میں موجود سوالات اور خدشات کو دور کرنے کو ترجیح دوں گا، یہ ایک دلچسپ سیشن ہوگا اور میں اس میں شرکت کا منتظر ہوں۔

مزید :

کھیل -