سفارتخانہ پاکستان کے افسران نوید افضال اور ملک محمد ابوبکر کے اعزاز میں افطار ڈنر

سفارتخانہ پاکستان کے افسران نوید افضال اور ملک محمد ابوبکر کے اعزاز میں ...
سفارتخانہ پاکستان کے افسران نوید افضال اور ملک محمد ابوبکر کے اعزاز میں افطار ڈنر

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں معروف کاروباری شخصیت شیخ سعید احمد کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ویلفیئر اتاشی ملک محمد ابوبکر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر کیمونٹی کے افراد بھی شریک تھے. 

اس موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ ویلفیئر سیکشن سفارت خانہ پاکستان کا اہم ترین سیکشن ہے جو براہ راست ورکرز کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کے لئے کام کرتا ہے ہماری دعا ہے کہ جس طرح ہمارے پہلے ویلفیر اتاشی ایک مثالی کام کو سرانجام دیکر گئے ہیں نئے افسران بھی اسی طرح کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اسکے لئے ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح نئے افسران کے ساتھ بھی رہے گا کیونکہ سعودی عرب میں ہمیشہ سے ایک روایت قائم ہے کہ سفارت خانہ پاکستان اور کیمونٹی ملکر کام کرتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے علاوہ مشکلات کی گھڑی میں ملکر کام کرکے مسائل پر قابو پاتے آئے ہیں. 

نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی سعودی عرب آمد کو بھی شیخ سعید نے سراہا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے جہاں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے وہیں ورکرز کو درپیش مسائل بھی باخوبی احسن حل ہونگے. 

پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن نے کہا کہ میڈیا کا کردار بھی بڑا اہم رہا ہے پاک سعودی تعلقات میں صحافتی سرگرمیاں ایک پل کا کردار ادا کرتی ہیں میڈیا نے بہت فعال اور متحرک کردار نبھایا ہے اور کیمونٹی اور ورکرز کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اسکے علاوہ کیمونٹی اور سفارت خانہ پاکستان کی سرگرمیوں سے بھی لوگوں کو روشناس کروایا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -