پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر بالآخر بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا بول پڑیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل کوئنا مترا اپنی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر بالآخر بول پڑیں۔
خیال رہےکہ کوئنا مترا نے چند سال قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کے بعد جب وہ میڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور یہ افواہ پھیل گئی کہ کوئنا مترا کی سرجری غلط ہوگئی ہے جس کے باعث ان کا حلیہ بگڑ گیا ہے۔
View this post on Instagram
اس کے بعد کوئنا مترا بالی ووڈ سے بھی غائب ہوگئی تھیں تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ان کی سرجری میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کے جسم نے جو ردعمل دیا اس کے باعث ان کے گالوں کی ہڈیاں سوج گئی تھیں اور ٹانگوں پر بھی سوجن ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کا پہلا تجربہ تھا اس لیے انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان کا جسم کیسا ردعمل دے گا، چہرے اور ٹانگوں کی سوجن ختم ہونے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا۔