اداکارہ اشنا شاہ کی بہن نے معروف اداکار سے شادی کرلی

اداکارہ اشنا شاہ کی بہن نے معروف اداکار سے شادی کرلی
اداکارہ اشنا شاہ کی بہن نے معروف اداکار سے شادی کرلی
سورس: Instagram/irsa.ghazal.9

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ارسہ غزل نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی سے باخبر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irsa Ghazal (@irsa.ghazal.9)

تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘ارسہ غزل نے اپنی پوسٹ میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کوبھی ٹیگ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irsa Ghazal (@irsa.ghazal.9)

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -