وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری 

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری 
وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔کابینہ نے پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید :

قومی -